تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان میں سولر پینل کا ایک بھی سرٹیفائیڈ ٹیکنیشن نہ ہونے کا انکشاف

حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے شمسی توانائی کے فروغ پر زور دے رہی ہے لیکن صورت حال یہ ہے کہ ملک میں سولر پینل کا ایک بھی ٹیکنیشن نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس میرخان محمد جمالی کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں اس وقت سولرپینل کا ٹیکنیشن نہیں، ہم سولر پینل ٹیکنیشن کی ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار سولر پینلز کے سرٹیفائڈ ٹیکنیشن تیار کریں گے۔

کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کے صرف دو سرٹیفائیڈ ٹیکنیشنز ہیں، ہم الیکٹرک وہیکل ٹیکنیشنز کی ٹریننگ پر بھی کام کر رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button