تازہ ترینخبریںکاروبار

ڈھائی لاکھ ٹن مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت ۔ ای سی سی اعلامیہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈھائی لاکھ ٹن مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق پہلے ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے جا چکی ہے جس کے بعد مزید چینی برآمد کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ای سی سی نے پی ایس او کو 10 ارب روپے کا بیل آوٹ پیکیج دینے کی منظوری دی ہے۔اجلاس میں کمیٹی نے افغانستان میں پاکستان کے زیر انتظام ہسپتالوں کو 1 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

پنجاب میں کھاد کے دو کارخانوں کو 3 جنوری سے ایل این جی سپلائی روکنے کی منظوری دی گئی جبکہ درآمدی یوریا کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری موخر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button