تازہ ترینخبریںپاکستان

شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز بند

سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز بند کردی گئیں۔

لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کلر کہار جبکہ پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم 3 رجانہ سے فیض پور تک بند کی گئی ہے۔فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک، سکھر ملتان موٹروے ایم 5، اقبال آباد انٹرچینج سے شیرشاہ تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

سیالکوٹ لاہور موٹروے ایم 11، کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ سے سمبڑیال اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک بند کی گئی ہے۔

دوسری جانب قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہوئی ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button