تازہ ترینخبریںپاکستان

افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے ، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغان حکومت نے معاہدہ کیا تھا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم افغان حکومت سے رابطے میں ہیں، سرحد پار کی زمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید نے قومی اسمبلی کو بریفنگ دی اور مذاکرات کا پس منظر اور پیشرفت بتائی لیکن اُس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پاکستان میں 58 فیصد دہشت گردی کے واقعات خیبر پختونخوا میں ہوئے ، بلوچستان میں بھی دہشت گردی ہوئی۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات بہت کم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button