
کراچی میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج پہلے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے ہیں۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1609823792494219264?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1609823792494219264%7Ctwgr%5Eee6955d40706c931fd25d867ddb2d8f8bd847906%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1177504
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جسے اس کے اوپنرز نے سنچری پارٹنرشپ کے ساتھ درست ثابت کردیا۔
پاکستان کو پہلی وکٹ ٹام لیتھم کی صورت میں ملی، ان کو 134 کے مجموعے پر نسیم شاہ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، انہوں نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔