تازہ ترینخبریںپاکستان سے

سی ای او کے الیکٹرک کا وہ حال کریں گے کہ یاد رکھیں گے ، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے سربراہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ سی ای او کے الیکٹرک کا وہ حال کریں گے کہ وہ یاد رکھیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی ممبر سینیٹر فدا محمد نے سیکرٹری پاور ڈویژن سے پوچھا کہ کے الیکٹرک کا نیشنل گرڈ کے ساتھ معاہدہ کہاں تک پہنچا؟ یہ معاہدہ پچھلے 8 سال میں کیوں نہیں طے پا رہا؟ یہ مسئلہ کشمیر تو نہیں ہے ۔سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ میں کوئی تاریخ نہیں دے سکتا، جس پر چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ وزیر توانائی اتنا نااہل ہے کہ وہ کسی کمیٹی میں آتا ہی نہیں۔

سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا 475 ارب کے کے الیکٹرک کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات کہاں ہیں؟ کے الیکٹرک کے نجکاری سے اب تک کے منصوبوں کی تفصیلات کمیٹی کو دکھائی جائیں، ممبران آپ کی بریفنگ لینے کو تیار نہیں ہیں، مجھ سے لڑتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا ہم نے کے الیکٹرک کے سی ای او کو سمن جاری کر دیے ہیں، آئندہ اجلاس میں پولیس خود پکڑ کر سی ای او کے الیکٹرک کو اجلاس میں لے آئے گی، یہ کمیٹی سی ای او کے الیکٹرک کا وہ حشر کرے گی کہ یاد رکھے گا۔ کمیٹی نے سی ای اوکے الیکٹرک کو سمن جاری کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button