تازہ ترینخبریںپاکستان

حلقہ بندیاں : الیکشن کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے : وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کا مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے اس پر جو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔

سیہون ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سب کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا حق ہے اور حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کا اپنا مؤقف ہے ، ایم کیو ایم کا موقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے ، اس پر الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرےگا اس پر عمل کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج سابق صدر آصف زرداری کی صدارت میں ایاز صادق سمیت ہمارے سب اتحادی اجلاس میں شرکت کریں گے ، صدر زرداری کے ساتھ ملکی صورتحال کے بارے میں  مشاورت کریں گے ۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معیشت میں مسائل ہیں اور ہمیں مشکل فیصلےکرنے پڑیں گے، ہمارا امپورٹ بل بہت بڑھ گیا ہے، ہم سب کو اپنی کمر کسنی ہوگی، وزیراعظم کی طرف سےکچھ وفاقی وزرا کراچی آئے تھے جن سے ہماری میٹنگ ہوئی، مجھے یقین کے کہ وزیراعظم کے پاس تجربہ کار ٹیم ہے، معیشت کی بہتری میں صوبوں سے جو مدد چاہیے ہم حاضر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button