تازہ ترینخبریںسپورٹس

کافی مشکل وقت سے گزری مگر اب میں نے سب سلجھا لیا

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے نئے سال کی آمد پر شیئر کی گئی انسٹا پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سال 2023 ء کے آغاز پر گزشتہ سال کو الوداع کہنے کے لیے اپنی کچھ سیلفیاں شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے سیلفیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس 2022ء کے لیے کوئی بہت طویل کیپشن نہیں ہے لیکن کچھ خوبصورت سیلفیاں ہیں۔

اُنہوں نے سب کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 2022ء میں کچھ مواقعوں پر مجھے کافی مشکل وقت سے بھی گزرنا پڑا لیکن اب میں نے سب سلجھا لیا ہے۔

ثانیہ مزرا نے اپنی پوسٹ میں ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت نہیں کرسکتے۔

اس پوسٹ میں قابلِ غور بات یہ ہے کہ ثانیہ نے اپنی پوسٹ میں جتنی بھی سیلفیاں شیئر کیں، ان میں سے کسی ایک میں بھی شعیب ملک موجود نہیں ہیں جس پر پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے اظہارِ تشویش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

جب سے کھیلوں کی دنیا کی یہ مشہور جوڑی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہے وقتاََ فوقتاََ ان  کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش کرتی رہتی ہیں۔

دونوں شخصیات اس بارے میں واضح طور پر  کوئی بات نہیں کرتیں تاہم شعیب ملک نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ ان دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔

یاد رہے کہ کھیلوں کی دُنیا کی اس جوڑی کا ایک 4 سالہ بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

https://www.instagram.com/p/Cm1FtAevh_S/?utm_source=ig_web_copy_link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button