تازہ ترینتحریکخبریں

صدر نے اسلام آباد بلدیاتی بل بغیر دستخط کے واپس بھیج دیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد بلدیاتی بل بغیر دستخط کے واپس بھیج دیا۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی بل اس لیے واپس کیا کیونکہ اس سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہونی تھی ، وفاقی حکومت کے جلد بازی میں اقدامات سے بلدیاتی انتخاب 2 بار تاخیر کا شکار ہوا ۔

صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی بدنیتی کے باعث اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہو سکے، 50 یونین کونسلز کی حدبندی کے بعد الیکشن کمیشن نے 31 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا، پولنگ کی تاریخ کے اعلان کے باوجود وفاقی حکومت نے یونین کونسلز کی تعداد بڑھا کر 101 کر دی، یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے الیکشن مؤخر ہوگئے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ بلدیاتی قانون ترمیمی بل کے مطابق یونین کونسلز کی تعداد 125 کر دی گئی ہے، یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کے باعث بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر مؤخر ہو گئے، ترمیمی بل کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا طریقہ بھی تبدیل کر دیا گیا، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا طریقہ کار انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد تبدیل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button