تازہ ترینخبریںدنیا

کابل میں ملٹری ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 10 افراد جاں بحق

افغان دارالحکومت کابل میں ملٹری ایئر پورٹ کے قریب دھماکے میں 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں ایئر پورٹ کے ساتھ ملٹری بیس کے قریب دھماکا ہوا ہے، افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھی دھماکے کی تصدیق کر دی۔

طالبان کے زیر انتظام وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ آج صبح کابل کے فوجی ہوائی اڈے کے باہر ایک دھماکا ہوا، جس کی وجہ سے ہمارے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

ترجمان عبدالنفی ٹکور نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں، علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے سیل کر دیا ہے

انھوں نے دھماکے کی نوعیت یا ہدف کی وضاحت نہیں کی، دھماکے کی ذمہ داری بھی فوری طور پر کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ طالبان حکام اگست 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے سیکیورٹی میں بہتری لانے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں تاہم اس دوران متعدد بم دھماکے اور حملے ہوئے ہیں، جن میں سے اکثر حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button