تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

’’پٹھان‘‘ کی ریلیز سے پہلے ہی 270 کروڑ روپے کی کمائی

بالی ووڈ کے بادشاہ کہے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ تمام تر تنازعات کے باوجود ریلیز سے پہلے ہی 270 کروڑ روپے کی کمائی کرچکی ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ 25 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔ کنگ خان تقریباً 4 سال بعد پٹھان کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔ وہ آخری مرتبہ 2018 میں فلم ’زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔

پٹھان کا بجٹ بھی تقریباً 250 کروڑ بھارتی روپے بتایا جاتا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 680 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’پٹھان‘‘ کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے قبل ہی تقریباً 100 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 270 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

پٹھان کے او ٹی ٹی حقوق ایمیزون پرائم نے خریدے ہیں۔ فلم مارچ کے آخر یا اپریل کے اوائل میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی، اس حساب سے فلم پہلے ہی آدھا بجٹ نکال چکی ہے۔

فلم کی ریلیز میں ابھی ایک مہینہ باقی ہے لیکن فلم کے پہلے ہی چرچے ہیں، فلم کے گانے بے شرم رنگ پر بھارت بھر میں احتجاج ہورہے ہیں، کئی مقامات پر فلم کو ریلیز نہ ہونے دینے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button