تازہ ترینخبریںپاکستان

کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے ، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے، اگر ثابت ہوا کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو روک نہیں رہے تو ہمارے تعلقات ان سے ٹھیک نہیں رہیں گے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر افغان طالبان کو شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مدد کی ضرورت ہو تو فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون پر کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا ۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امریکا میں سفارت خانے کی زیر ملکیت عمارت فروخت ہونا ضروری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، عمران خان اس لیے قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں تاکہ دھاندلی میں مدد مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button