تازہ ترینخبریںدنیا سے

افغان لڑکیوں کے جامعات جانے پر پابندی سے انتہائی صدمہ ہوا، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ طالبان کے خواتین اور لڑکیوں کے جامعات جانے پر پابندی سے انتہائی صدمہ ہوا۔

ٹوئٹر بیان میں انتونیو گوتریس نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے انکار مساوی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے طالبان پر سب کے لیے تعلیم یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ خواتین کی تعلیم پر پابندی سے افغانستان کے مستقبل پر تباہ کن اثرات ہوں گے۔

انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان سب کے لیے تعلیم کے حصول تک رسائی یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی گئی تھی۔کابل سے افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے طالبات کی اعلیٰ تعلیم کی معطلی کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔امریکا، برطانیہ اور قطر سمیت متعدد ممالک نے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کی مذمت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button