تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار

بھارتی حسینہ سرگم ’مسز ورلڈ‘ بن گئیں

عالمی مقابلۂ حسن کی ’مسز ورلڈ‘ کا تاج 21 برس بعد ایک بار پھر بھارتی حسینہ کے سر سج گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے شہر لاس ویگاس میں منعقدہ مقابلۂ حسن میں سرگم کوشل نے مسز ورلڈ 2022ء (دنیا کی حسین ترین شادی شدہ خاتون) کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مقابلۂ حسن میں 63 ممالک سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خواتین نے شرکت کی اور مختلف مراحل کے بعد بھارت کی سرگم کوشل کو مسز ورلڈ 2022ء قرار دیا گیا۔

سرگم کوشل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق ان کا تعلق جموں کشمیر سے ہے، انہوں نے انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے اور کچھ عرصہ تدریسی فرائض بھی سرانجام دیے ہیں، انہوں نے بھارتی بحریہ کے ایک افسر سے 2018ء میں شادی کی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت نے رواں برس دوسری مرتبہ مسز ورلڈ کا تاج اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل ڈاکٹر ادیتی گوتریکر نے 2001ء میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

ایوارڈ کے جیوری پینل میں بھارتی اداکارہ سوہا علی خان، سابق مسز ورلڈ ادیتی گوتریکر، وویک اوبرائے اور محمد اظہر الدین بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ مسز ورلڈ دنیا کا پہلا مقابلۂ حسن ہے، جن میں شادی شدہ خواتین شرکت کرتی ہیں، اس مقابلۂ حسن کا انعقاد 1984ء سے ہو رہا ہے۔

اس مقابلے کا نام پہلے مسز امریکا تھا بعد ازاں نام تبدیل کر کے مسز وومن آف دی ورلڈ کر دیا گیا، 1988ء میں اسے مسز ورلڈ کا نام دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button