تازہ ترینخبریںپاکستان

شوگر ایڈوائزری بورڈ کا چینی کی برآمد کا فیصلہ

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارتِ پیداوار کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔

ہر 15 روز بعد چینی کی قیمت کا جائزہ لے کر مزید چینی برآمد کی جا سکے گی۔

ذرائع وزارتِ پیداوار کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی جائے گی۔

وزارت ِپیداوار کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل ای سی سی اجلاس میں اس حوالے سے سمری پیش کر دی جائے گی۔

دوسری جانب شوگر ملز مالکان کے ذرائع کے مطابق یہ حکومت کا احسن فیصلہ ہے، اس فیصلے سے کسانوں کو گنے کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button