تازہ ترینخبریںسپورٹسفن اور فنکار

فیفا ورلڈ کپ: مراکش کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر شکیرا بھی خوش

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے مراکش ٹیم کے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دی جس کے بعد شکیرا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دِس ٹائم فار افریقا (This Time For Africa)۔

شکیرا نے اپنی ٹوئٹ میں مراکش ٹیم کی کارکردگی پر اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا جس کے لیے انہوں نے تالیوں کا ایموجی پوسٹ کیا۔

شکیرا کے ٹوئٹ پر یوٹیوب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی واکا واکا لکھا گیا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2010ء کا آفیشل گانا ’واکا واکا دِس ٹائم فار افریقا‘ شکیرا نے گایا تھا۔

https://twitter.com/YouTube/status/1601630859991257088?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1601630859991257088%7Ctwgr%5E018f824a1ee96edec2441fb1fa9c02f11633de1e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1169381

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button