تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

ٹوئٹر کا ایپل صارفین کے لیے سبسکرپشن پلان کی فیس 11 ڈالرز رکھنے کا امکان

ٹوئٹر کے سبسکرپشن پلان کو دوبارہ کب تک لانچ کیا جاتا ہے یہ تو ابھی معلوم نہیں مگر جب بھی ایسا ہوگا تو آئی فون صارفین کو اس کا حصہ بننے پر ہر ماہ 11 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔

یہ دعویٰ ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا۔ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن پلان کا آغاز 7.99 ڈالرز ماہانہ سے ہوا تھا مگر اسے مختلف وجوہات کے باعث روک دیا گیا تھا۔

دی انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق جب بھی اس پروگرام کو ری لانچ کیا جائے گا تو آئی او ایس صارفین کو 11 ڈالرز ماہانہ ادا کرنا ہوں گے جبکہ ویب ورژن کے صارفین کے لیے یہ سبسکرپشن پلان 7 ڈالرز ماہانہ میں دستیاب ہوگا۔

آئی او ایس صارفین سے زیادہ معاوضہ لینے کی وجہ ایپل کی جانب سے ایپ اسٹور ڈویلپرز سے 30 فیصد فیس لینا ہے۔

ٹوئٹر نے 9 نومبر کو یہ سبسکرپشن پلان ویری فکیشن چیک کے ساتھ متعارف کرایا تھا اور 30 فیصد فیس کے ساتھ یہ رقم 10.38 ڈالرز بنتی ہے، تو اسی وجہ سے اب فیس کو 11 ڈالرز کیا جارہا ہے۔

نومبر کے آخر میں ایلون مسک نے ایک میم بھی ٹوئٹ کی جس میں عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ ایپ سٹور کے 30 فیصد کمیشن کی بجائے جنگ کو ترجیح دیں گے۔مگر پھر ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ملاقات کے بعد ایلون مسک نے کہا کہ ان کی غلط فہمی دور ہوگئی ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button