تازہ ترینتحریکخبریں

بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات نہ درج کرنے کا حکم

بلوچستان ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات نہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ نے یہ حکم اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے حوالے سے درخواست پر دیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس سے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے لیے درخواست ان کے بیٹے عثمان سواتی نے دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی تھی۔ اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

ایف آئی اے نے 4 روزہ ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی عدالت میں اعظم سواتی کا جوڈیشل ریمانڈ دینے کی درخواست دائر کی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button