تازہ ترینتحریکخبریں

سائفر آڈیو لیک : عمران خان کا طلبی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سائفر آڈیو لیک معاملے کی انکوائری کے لیے ایف آئی اے کی طلبی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

عمران خان کی دائر درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان ایماندار، باعزت شہری، ملک کی نامور شخصیت ہیں، عمران خان کا ملکی سیاست کو نئے دھارے میں لانے میں اہم کردار ہے،ان کی بڑھتی ہوئی شہرت سیاسی طاقتوں کے خلاف خطرہ بن چکی ہے، انہوں نے بطور وزیرِ اعظم امریکا کو افغانستان سے نکالنے میں کامیاب کردار ادا کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سائفر میسج کے معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے، ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر بیان قلمبند کروانے کے لیے 6 دسمبر کو طلب کیا ہے، سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے بے بنیاد انکوائری میں طلب کیا گیا ہے، وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ بھی اسی سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے، طلبی نوٹس میں کسی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سائفر آڈیو لیک سکینڈل کی انکوائری کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سائفر آڈیو لیک سکینڈل انکوائری کو روکا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button