تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پالتو کتےکے بھونکنے پر فائرنگ ، بھائی بھابی قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے اس کا بھائی اور بھابھی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ صوابی کے علاقے ٹوپی میں پیش آیا جہاں بڑے بھائی شوکت نے گھر  میں کتا پال رکھا تھا، کتے کے بھونکنے پر شوکت کے چھوٹے بھائی کو غصہ آیا اور اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی شوکت اور اس کی اہلیہ کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button