تازہ ترینخبریںصحت اور غذا

کراچی باسیوں کو شہد اور ادرک کے استعمال کا مشورہ

 کراچی میں موسمی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ 

کنسلٹنٹ سندھ انفیکشس ڈیزیز ہسپتال ڈاکٹر انیل کمار نے موسم کی بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر بتایا ہے کہ کراچی میں دمہ ، سانس کی بیماریوں اور الرجی کے کیسز بڑھ گئے ہیں جبکہ شہریوں کو کھانسی ، نزلہ، زکام اور وائرل انفکشن زیادہ متاثر کر رہا ہے۔ سوپ ، قہوہ جیسی چیزوں کا استعمال بہتر ہے جبکہ شہد اور ادرک کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے۔

ڈاکٹر انیل کمار کے مطابق مریض فوری طور پر اینٹی بائیوٹک کا استعمال نہ کریں ، ٹھنڈی ، غیرمعیاری اشیاء اور مرغن کھانے سے گریز کریں۔ گرد آلود ہوا اور سموگ کی وجہ سے ماسک کا استعمال کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button