تازہ ترینخبریںدنیاکاروبار

روسی تیل پر 60 ڈالر پرائس کیپ کا فیصلہ آج سے نافذ

روسی تیل پر 60 ڈالر فی بیرل پرائس کیپ کا فیصلہ آج سے نافذ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل سے زائد فروخت پر تیل شپمنٹ کی انشورنس اور فنانس پر پابندی ہو گی۔

دوسری جانب روس نے پرائس کیپ کے تحت تیل کی فروخت سے انکار کر دیا۔

روسی نائب وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ جی سیون ممالک، اتحادیوں کا روسی تیل پر پرائس کیپ کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، مشروط قیمت پر تیل فروخت نہیں کریں گے، چاہے پیداوار میں کمی کرنا پڑے۔

روس نے کہا کہ مغرب کا یہ اقدام توانائی کی عالمی منڈیوں کو عدم استحکام سے دوچار کردے گا، روسی تیل پر پرائس کیپ کے مغرب کے اقدام سے سپلائی میں کمی ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ جی سیون ممالک اور آسٹریلیا نے جمعے کو روسی تیل پر پرائس کیپ لگانے پر معاہدہ کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button