تازہ ترینخبریںپاکستان

شاہد خاقان کا شہباز گل کیخلاف 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

مسلم لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نےدعوے پر شہبازگل کو 19 دسمبر کے لیےنوٹس جاری کردیئے ہیں۔شاہدخاقان عباسی نے شہبازگل کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنےکی بھی استدعا کردی۔

دعوےکے متن کے مطابق شہبازگل نے31جولائی کو پریس کانفرنس میں بھارتی فرم سے رشوت کا الزام لگا کر سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔عمران خان کے سٹاف افسر کہلوانے والے شہبازگل نے 14کروڑ کی رشوت کاالزام لگایا ، سائل کے پاس جھوٹے الزماات پر ہرجانےکادعوی دائرکرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

دعوے میں ساکھ کونقصان پہنچانے پر شہبازگل سے 200 کروڑ روپے کا ہرجانہ دلوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button