صحتصحت اور غذا

شام کو بھوک لگنے پر کیا کھانا چاہیے؟

دن بھر کی ڈائٹ اور صحت بخش کھانوں کے استعمال کے بعد جب شام کا وقت قریب آتا ہے تو ہمت جواب دے دیتی ہے اور ہم غیر صحت بخش غذاؤں کی جانب تیزی سے مائل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

اکثر افراد کی بھی یہ شکایت ہوتی ہے کہ وزن کم کرنا چاہتے ہیں لیکن جنک فوڈ نہیں چھوڑ سکتے تو پریشان نہ ہوں ماہرین نے آپ کی مشکل حل کردی ہے۔

وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اکثر شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ دن میں صرف ایک بار ہی جنک فوڈ کا استعمال کرتے ہیں جبکہ باقی پورا دن سختی سے ڈائٹ کرتے ہیں لیکن پھر بھی ان کا وزن کم نہیں ہوتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنک فوڈ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو شام 4 بجے سے قبل کیا جائے۔

ماہرین کے مطابق شام یا رات کا وقت ایسا ہوتا ہے کہ جب ہمارا میٹابولزم سست ہوجاتا ہے اور یہ ہی وہ وقت ہے جب ہمارا دل جنک فوڈ کھانے کا دل کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کے اوقات میں جنک فوڈ کھانے سے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جبکہ اس کے برعکس اگر یہ ہی جنک فوڈ شام 4 بجے سے قبل لیا جائے تو یہ وزن کو خاص متاثر نہیں کرتا۔

شام 4 کے بعد کون سی غذاؤں سے پرہیز کیا جائے؟

جنک فوڈ جیسے سموسے، پیٹیس یا کوئی بھی بیکری آئٹمز سے پرہیز کیا جائے۔

چائے یا کافی میں چینی کا استعمال بھی کم کریں۔

تلی ہوئی غذائیں، اسنیکس یا بسکٹ سے پرہیز کیا جائے، یہ غذائیت سے خالی ہوتے ہیں اور درحقیقت کیلوریز اور چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔

بلاشبہ پھل صحت کے لیے اچھے ہوتے ہیں، لیکن ان میں سادہ چینی فریکٹوز زیادہ ہوتی ہے۔ فرکٹوز نظام انہضام کو متاثر کرتا ہے جس سے جسم میں یورک ایسڈ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

شام 4 بجے کے بعد چائے یا کافی لینے سے پرہیز کیا جائے یا اگر آپ کو چائے یا کافی پینے کی خواہش ہوتو خالی پیٹ چائے یا کافی نہ لیں بلکہ اس کے ساتھ سینڈوچ کا استعمال کریں۔

 کون سی غذائیں شام 4 بجے کے بعد بھی استعمال کرسکتے ہیں؟

بہت سے لوگوں کو شام 4 بجے بہت بھوک لگتی ہے جس کے باعث وہ اس وقت کھانا کھا لیتے ہیں پھر رات کے اوقات میں کچھ ہلکی خوراک کا انتخاب کرتے ہیں، یہ ایک اچھا اقدام ہے۔

شام 4 بجے کھانا کھاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کی خوراک میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کا امتزاج ہو یا پھر صرف  ایسے اسنیک کا استعمال کیا جائے جس میں پروٹین ہو، مثال کے طور پر انڈے کے سینڈوچ یا رول،  سیریل اور دودھ  یا دال وغیرہ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ دوپہر کے کھانے میں سلاد کھانے کے شوقین نہیں ہیں تو بہتر ہے کہ شام 4 بجے کے بعد 250 سے 300 گرام سلاد کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button