تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان نے مذاکرات کی کوئی غیر مشروط پیش کش نہیں کی ، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے عمران خان نے مذاکرات کی کوئی غیر مشروط پیش کش نہیں کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے ۔ ملک کی معاشی صورت حال خراب ہے ،وزارت دفاع کو مزید پیسے چاہئیں ، سفارت خانے کے عملے کی تنخواہیں نہیں مل رہیں،یہ بہت خطرناک ہو گا اگر حکومت خود پاکستان کو ڈیفالٹ ڈکلیئر کر دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کی۔

حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، بات کریں اور عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلیاں توڑ دیں گے، آپ کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہمیں بتائیں کیا آپ چاہتے ہیں، 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوں اورآپ مرکز میں بیٹھے رہیں، ہم نے بڑی کوشش کی، یہ الیکشن کا نام نہیں لیتے، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button