تازہ ترینخبریںپاکستان

کابل میں ہیڈ آف مشن پر حملہ : دفتر خارجہ کا افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے حملے پر تشویش اور غم و غصہ کا اظہارکیا گیا۔حملے میں ہیڈ آف مشن محفوظ رہے تاہم سپاہی اسرار زخمی ہوگئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل حملےمیں زخمی سپاہی کو پشاور پہنچادیاگیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سفارتی مشنز اور عملے کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،ہیڈ آف مشن پر حملہ انتہائی سنگین سکیورٹی کوتاہی ہے۔

 ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور سے مطالبہ کیا گیا کہ حملے کے مرتکب افراد کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، سفارتخانے کے احاطے کی سکیورٹی خلاف ورزی کی تحقیقات کی جائیں، سفارتی احاطے، عملے کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button