تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم کی کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1598656921036554240?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1598656921036554240%7Ctwgr%5E424f0856ef1772a5ed1b18b1b9cc4f31ac71a891%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1166179

وزیراعظم نے کہا ہے کہ جرات مند سیکیورٹی گارڈ کو سلام جس نے ان کی جان بچانے کے لیے گولی کھائی۔شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم نے حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کی گئی ہے، گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہوگیا، گارڈ کو سینے میں تین گولیاں لگیں، زخمی گارڈ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button