تازہ ترینخبریںسپورٹسسیاسیات

ایشیاکپ پاکستان سے نیوٹرل وینیو پر منتقل نہیں ہو سکتا ، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے ، بھارت نے کہا نہیں آنا، پاکستان سے ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر منتقل نہیں ہو سکتا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی ، انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے پلیئر لے کر آئے ہیں ، راولپنڈی ٹیسٹ میں شائقین کرکٹ کی تعداد سے خوش ہوں۔ہم پچز بنانے میں پیچھے رہ گئے ہیں ، اگلے سیزن میں پچز اچھی بنیں گی ، ڈراپ ان پچ مسئلے کا حل ہو سکتا ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے ، نیوزی لینڈ میں بھی یہی پچیں ملیں گی۔ پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا ، پچ بہتر ہونی چاہیے تھی پچ شہ رگ ہوتی ہے۔ ڈراپ ان پچیں مہنگی ہوتی ہیں، امید کرتا ہوں پچیں اچھی بنیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button