تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد فوری نہیں لائی جائے گی ۔ (ن) لیگ

مسلم لیگ (ن) نے فوری طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کاہنگامی اجلاس ہوا جس میں رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد، حمزہ شہباز، سینئر رہنما، وزیراعظم کےمعاونین خصوصی اور  اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پرمشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا  گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک بھی نہیں پیش کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے گورنرپنجاب کی طرف سے ابھی سمری نہیں بھجوائی جائے گی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button