تازہ ترینخبریںسپورٹس

فیفا ورلڈکپ: جاپان اور سپین نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2022 کے دلچسپ میچز کا سلسلہ جاری ہے، گروپ اِی کے دو میچز میں جاپان نے سپین اور جرمنی نے کوسٹاریکا کو شکست دے دی، گروپ اِی سے جاپان اور سپین نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ناک آؤٹ مرحلے کیلئے ہر گروپ کے دو میچز ایک ہی وقت پر ہورہے ہیں، جاپان اور سپین کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جاپان نے سپین کو 1-2 سے شکست دی۔

گروپ ای کے دوسرے میچ میں سابق ورلڈ چیمپئن جرمنی نے کوسٹاریکا کو 2-4 سے شکست دیکر گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گروپ اِی میں جرمنی کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، اسی طرح سابق ورلڈ چیمپئن جرمنی اور کوسٹاریکا کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button