
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر قومی اسمبلی تحلیل نہ کی گئی تو پنجاب میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کل خیبر پختونخوا اور ہفتے کو پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہے۔جس میں اعلان کیا جائے گا کہ اسمبلیاں کب تحلیل کرنی ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پہلے کہتی تھی اپنی اسمبلیاں توڑیں، اب جب ہم نے فیصلہ کر لیا تو ان کی کیسٹ ہی بدل گئی ہے۔