
امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر اور تحریک طالبان پاکستان کے چار رہنماؤں کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا۔
امریکی وزات خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحیٰ کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔
امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر کے بھرتیوں کے معاملات دیکھنے والے محمد معروف کو بھی دہشتگرد قرار دیا ہے۔
The @StateDept’s terrorist designations of AQIS leaders Osama Mehmood, Atif Yahya Ghouri, and Muhammad Maruf, and TTP leader Qari Amjad, demonstrates our commitment to countering the threat posed by terrorist groups anywhere in the world. https://t.co/WeHGtFQP8m
— Ned Price (@StateDeptSpox) December 1, 2022
امریکی وزارت خارجہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی دہشتگرد قرار دیا ہے، قاری امجد خیبرپختونخوا میں آپریشنز اور عسکریت پسندوں کا سرغنہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔