تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل 2023 میں کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی معیاد یکم جنوری 2022 کو ختم ہوچکی ہے اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل 2023 کے آخری ہفتہ میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دوبار بلدیاتی قانون تبدیل ہوئے جس پر الیکشن کمیشن کو2 باربلدیاتی حلقہ بندیاں کرنا پڑیں، حکومت پنجاب نے ’پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ‘ 16 نومبر2022 کو نوٹیفائی کیا، نئے قانون کے تحت الیکشن کمیشن تیسری بارحلقہ بندیاں کرنے جارہا ہے، پنجاب حکومت نے تاحال ’پنجاب لوکل گورنمنٹ حلقہ بندی رولز‘ نوٹیفائی نہیں کیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات یا تو کرواچکا یا کروانے والا ہے، صرف پنجاب میں تاخیری حربوں کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دو بار بلدیاتی قانون تبدیل کیا گیا، اگراب لوکل گورنمنٹ قوانین میں کوئی تبدیلی کی گئی توالیکشن کمیشن اپنے آئینی اختیارات استعمال کرکے بلدیاتی انتخابات کروادے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button