تازہ ترینخبریںپاکستان

کیڈٹ کالج وانا میں شہید کیپٹن عبدالوالی وزیر آڈیٹوریم ہال کا افتتاح

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی ساؤتھ کے پی ہارون حمید چودھری نے کیڈٹ کالج وانا میں شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کے نام سے منسوب آڈیٹوریم ہال کا افتتاح کردیا،

افتتاحی تقریب کے موقع پر سرکاری تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، قبائلی عمائدین، شہید کیپٹن عبدالولی خان کے والد محمد عثمان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کیڈٹ کالج وانا اور دیگر تعلیمی اداروں میں علم کے حصول کیلئے طلباء کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا

بہترین تعلیمی ماحول اور ٹیکنیکل تعلیم کا حصول بھی لازمی ہے،

انہوں نے کہا کہ یہاں کے بچوں میں کافی ٹیلنٹ ہے ان کو اچھا تعلیمی ماحول دیکر پاکستان کے تمام شعبوں میں نام پیدا کر سکتے ہیں،

قبائلی عمائدین ملک اجمل وزیر، ملک جمیل، ملک بسم اللہ خان ودیگر نے آئی جی ایف سی ساؤتھ کے ساتھ انتہائی دوستانہ ماحول میں گفت وشنید کرتے ہوئے امن وامان اور دیگر مسائل پر بات ہوئی،

ملک اجمل نے اس موقع پر کیڈٹ کالج وانا کو سراہتے ہوئے اس میں وزیر قبائل کیلئے مختص کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا،

ملک اجمل نے امن نے امن وامان کے حوالے سے آئی جی ایف سی سے مطالبہ کیا کہ تمام کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہئے

تاکہ امن وامان کو برقرار رکھا جاسکے۔

آئی جی ایف سی نے کہا کہ علاقے میں صحت، تعلیم اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں،

انگور اڈہ بارڈر سے متعلق تاجر یونین سے ملاقات ہوئی ہے، امن وامان کیلئے یہاں سیکیورٹی پوزیشن بہتر ہے،

کسی کو امن خراب یا سبوتاژ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے،

شہید کیپٹن عبدالولی جو کہ کیڈٹ کالج وانا کے طالب علم تھے، اس سال شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کی،

ان کے والد محمد عثمان نے اس موقع پر کہا،کہ آج میرا حوصلہ اور بھی بلند ہوا ہے،کہ قوم شہیدوں کے نام یاد رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button