تازہ ترینخبریںپاکستان

شہید ارشد شریف پر مقدمات درج کرانے والے انکوائری کمیٹی میں پیشی سے بھاگنے لگے

 شہید ارشد شریف پر مقدمات درج کرانے والے انکوائری کمیٹی میں پیشی سے بھاگنے لگے، طلبی کے باوجود ایک بھی مدعی پیش نہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق صحافی شہیدارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے ، ارشد شریف پر ایف آئی آرزدرج کرانیوالے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیشی سے بھاگنے لگے

ارشدشریف کیخلاف ایف آئی آردرج کرانے والے طلبی کے باوجودپیش نہ ہوئے، انکوائری کمیٹی نے ارشد شریف پر ایف آئی آرز درج کرنے والوں کو طلب کیا تھا۔

کمیٹی نے متعلقہ صوبوں کےآئی جیزکومدعیوں کی حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی تھی تاہم پولیس حکام کو ہدایت کے باوجود ایک بھی مدعی انکوائری کمیٹی میں پیش نہ ہوا۔

شہید ارشد شریف کیخلاف بغاوت اور غداری سمیت کئی ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں،ایف آئی آردرج کرنے والوں میں تین کا تعلق بلوچستان، پانچ کا سندھ اور ایک کا اسلام آباد سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button