تازہ ترینخبریںپاکستان

شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے کام کر رہے ہیں : گورنر سٹیٹ بینک

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل کے لیے کام کر رہا ہے۔

پاکستان سے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے یہ بات کہی۔ 5 بینک مکمل طور پر اسلامی بینکاری کر رہے ہیں، اسلامی بینکاری کا مارکیٹ شیئر 21 فیصد تک ہو گیا ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہم نے اپیل واپس لے لی ہے۔ سود کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی، سٹیٹ بینک نے اعلیٰ سطح کا ورکنگ گروپ فعال کر دیا ہے۔ سکوک کے متبادل پر کام کر رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button