وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کالاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2کا اعلان
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئے تحصیل کینٹ میں اراضی دی جائے گی
آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں 500کینال لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئے مختص ہوں گے
لاہورپریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2میں 5،5مرلے کے پلاٹ دیئے جائیں گے
لاہور پریس کلب میں بی بلاک میں غیر قانونی طورپر 15پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی ۔
بی بلاک کے 15پلاٹ حقداروں کو شفاف طریقے سے دیئے جائیں گے۔
پریس کلب ہاؤسنگ سکیم بی بلاک میں ناجائز قابضین سے قبضے واگزار کرائے جائیں۔وزیراعلیٰ کی پولیس حکام کو ہدایت جاری کر دی
وزیراعلیٰ نے بی بلاک کے متنازع امورطے کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی انھوں نے کہا کہ بی بلاک کے متاثرین کو ان کا حق دلایا جائے گا۔
فیصل آباد پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں۔
فیصل آباد پریس کلب ہاؤسنگ سکیم میں پانچ،پانچ مرلے کے 468پلاٹ دیئے جائیں گے
وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا 35کروڑ سو د معاف کردیا
پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو واجبات کی مد میں 35کروڑ روپے اداکرنے تھے
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے راولپنڈی پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے اضافی پلاٹس کی منظوری بھی دے دی