تازہ ترینخبریںپاکستان

بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خود کش حملہ، 4 ہلاکتیں

کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ہونے والے خود کش حملے میں پولیس اہلکار ، دو بچے اور ایک خاتون  جاں بحق ہوگئیں جبکہ 27افراد زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق خود کش دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑیاں بھی زد میں آگئی۔ دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت عام شہری بھی زخمی ہوئے، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے، جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ بلیلی دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ، دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ 22پولیس اہلکاروں سمیت 27افراد زخمی ہوئے۔

خود کش حملے میں 20 سے 25 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، پولیس اہلکار ٹرک پر پولیو ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button