تازہ ترینخبریںسیاسیات

پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی ( Pakistan Peoples Party ) کا 55 دیں یوم تاسیس آج بروز بدھ 30 نومبر کو ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ جب کہ کراچی میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

یوم تاسیس کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا مرکزی اجتماع آج کراچی میں ہوگا۔ نشتر پارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قیادت آج ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یوم تاسیس سے متعلق تیاریاں اور انتظامات کو ختمی شکل دیدی گئی، جیالوں کو یوم تاسیس کی تقریب میں پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

قبل ازیں صوبائی وزیر سعید غنی نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بدھ کو ورکنگ ڈے ہے، لوگوں کو تکلیف سے بچانے کے لئے پلان ترتیب دیا ہے، اب ضلعی نہیں یوسی سطع کے قافلے شریک ہوں گے۔

صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج پی پی خواتین ونگ کی طرف سے پروگرام ترتیب دیا ہے، بدھ کی شام چار بجے جلسہ منعقد ہوگا۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین شکنی کے خلاف جدوجہد کرتی ہی ہے، پیپلز پارٹی کے مشورے پر عمل ہوا تب ہی سلیکٹیڈ سے چھٹکارا ملا، 2007 میں سب جماعتوں نے بائیکاٹ کا ارادہ ظاہر کیا، اس وقت بھی پیپلزپارٹی نے سب کو قائل کیا حالانکہ پیپلزپارٹی چاہتی تو ون تھرڈ میجارٹی لے سکتی تھی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام 55 ویں یوم تاسیس کی باب پاکستان پر ہونیوالی تقریب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

یوم تاسیس پر چیئرمین کا پیغام

پاکستان پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے بانی کے فلسفے اور منشور پر سختی سے کار بند ہے۔ پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے۔ ہم نے مشکل ترین حالات کا جراَت اور بہادری سے مقابلہ کیا۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔ آئندہ عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا۔ اب ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔ 55سالوں پر محیط پیپلز پارٹی کی جدوجہد بارآور ہونے کے قریب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button