تازہ ترینخبریںسیاسیات

جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی حکومت کا یوٹرن

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی پی ڈی ایم حکومت نے یوٹرن لے لیا ہے اور اعظم نذیر تارڑ کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی پی ڈی ایم حکومت نے یوٹرن لے لیا ہے اور اعظم نذیر تارڑ کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

اعظم تارڑ جن کی موجودگی میں گزشتہ ماہ عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں فوج مخالف نعرے لگائے گئے تھے اور اس پر عسکری قیادت نے ناراضی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد وزیر قانون سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا۔

استعفیٰ طلب کیے جانے کے بعد اعظم تارڑ نے تقریب میں فوج مخالف نعرے لگنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے استعفے کی تصدیق کی تھی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ آنے کے بعد ایاز صادق کو وزیر قانون کا اضافی چارج دیا تھا۔

تاہم جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائرڈ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی وزیراعظم نے اعظم تارڑ کا استعفیٰ مسترد کردیا ہے اور انہیں اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزرا کا وفد گزشتہ ورز وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام لے کر اعظم نذیر تارڑ کی رہائش گاہ پہنچا۔ اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب پر مشتمل وفد نے ان سے ملاقات کی۔

وفد نے اعظم نذیر تارڑ کو وزیر اعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا جس میں انہیں وزیر قانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button