تازہ ترینخبریںپاکستان

بلیلی میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والی سیکیورٹی گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکار سمیت 2 جاں‌ بحق، 20 زخمی

بلوچستان کے علاقے بلیلی میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والی سیکیورٹی گاڑی کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں‌ بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلیلی کے علاقے میں دھماکے میں سیکیورٹی اہل کاروں سمیت بیس افراد زخمی ہو گئے ہیں، ایک اہل کار اور ایک شہری جاں بحق ہو گیا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی کئی گاڑیاں بھی زد میں آ گئی تھیں، جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے۔ محکمہ پولیس کے اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا، اور شواہد اکٹھے کیے، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے دھماکے کے حوالے سے تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، تاکہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جا سکے۔

ڈی آئی جی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کی زد میں 3 گاڑیاں آئی ہیں، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہوا ہے، شہریوں میں 4 افراد زخمی ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ نشانہ بننے والا ٹرک پولیو ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا، پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کے لیے جا رہے تھے، ہمارا مشن ہے پولیو ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button