تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور کر دی گئی ہے، اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مصر میں بین الاقوامی سب میرین کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھیں، تاہم پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہیں۔

واضح رہے کہ مصر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی پیدا ہوئی تھی، سب میرین کیبل پر ایک سے زائد کٹ لگنے کی اطلاعات تھیں، جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی، پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button