تازہ ترینتحریکخبریں

ہماری حکومت میں ایوان میں ووٹ پورے کرنے کیلئے سٹیبلشمنٹ کی سپورٹ تھی ، اسد عمر

 تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ وہ نہيں سمجھتے کہ سٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہے ، اگر ایسا ہوتا تو کیا ایک پارٹی اور لیڈر کے خلاف پریس کانفرنس کی جاتی ۔

 ایک انٹرویو میں اسد عمر نے یہ تسلیم کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ایوان میں ووٹ پورے کرنے کے لیے سٹیبلشمنٹ کی سپورٹ تھی ۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں گورننس کے معاملات میں سٹیبلشمنٹ کی بالکل مداخلت تھی اور یہ ہونی بھی چاہیے۔ ہماری حکومت میں عمران خان کے فیصلوں کو نافذ کرنے میں اور فیٹف کے معاملے پر آرمی نے ان کی مدد کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button