تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان سے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر بات چیت جاری ہے : آئی ایم ایف

پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ایسٹرپیرز نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی بنیادوں پربحالی کی پالیسوں سمیت ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر بات چیت ہو رہی ہے۔

 پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کے تحت آن لائن مذاکرات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں انسانی بنیادوں پر بحالی کی پالیسوں کو ترجیح دینے پر بات ہورہی ہے جبکہ مذاکرات میں ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف کاکہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے اصلاحات کا عمل تیز کرنے پرگفتگو جاری ہے، اس کے علاوہ میکرو ، مالی پائیداری ، کثیرالجہتی اور باہمی شراکت داروں سے مالی مدد پر بھی بات ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button