Uncategorized

ہالینڈ :دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا پُل

ہالینڈ میں دنیا کے سب سے پہلے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپے گئے فولادی پل کا افتتاح کردیا گیا۔
یہ پل پیدل چلنے والوں کےلیے بنایا گیا ہے اور اس کی لمبائی 40 فٹ ہے۔
اس پل کی افتتاحی تقریب میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
پل کا افتتاح کرنے کےلیے ملکہ میکسیما نے بٹن دباکر ایک روبوٹ بازو کو متحرک کیا جس نے دو قینچیوں کی مدد سے فیتہ کاٹ کر پل کو عوام کےلیے کھول دیا۔
یہ پل ہالینڈ کی کمپنی ایم ایکس تھری ڈی نے اپنی ورکشاپ میں تھری ڈی پرنٹنگ کی جدید ترین تکنیک استعمال کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button