تازہ ترینخبریںسپورٹس

کس نے ایک اوور میں لگاتار 7 چھکے لگا دیئے؟

بھارتی کرکٹر رتوراج گائیکواڈ نے 1 اوور میں لگاتار 7 چھکے لگانے کا کارنامہ انجام دے دیا ۔

https://twitter.com/BCCIdomestic/status/1597134087470215168?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1597134087470215168%7Ctwgr%5E1e09e1cf1feaf34e95abd6b0c1cddb4e8a657c7e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1164566

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کرکٹر کی تصویر اور ریکارڈ کے اعداد و شمار شیئر کیے ہیں۔

بھارت میں کھیلی جانے والی وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں رتوراج گائیکواڈ نے ایک اوور میں مسلسل 7 چھکے لگائے۔

اس اوور میں اتر پردیش کے بولر شیوا سنگھ نے ایک نو بال کروائی تو اس پر بھی رتوراج نے چھکا جڑدیا، یوں انہیں ایک اوور میں 7 گیندیں کھیلنے کا موقع ملا اور ساتوں پر چھکے لگائے۔

25 سالہ رتوراج نے اپنی ٹیم کے لیے اس اوور میں مجموعی طور 43 رنز بٹورے، انہوں نے میچ میں ڈبل سنچری بھی سکور کی۔

مہاراشٹرا کی ٹیم کے اس اوپننگ بیٹر نے 50 اوورز کے میچ میں 159 گیندوں پر 220 رنزکی ناقابل شکست باری کھیلی۔

حیدر آباد کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رتوراج نے اس دوران 10 چوکے اور 19 چھکے لگائے، وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button