تازہ ترینخبریںسپورٹس

فیفا ورلڈکپ : گھانا نے جنوبی کوریا کو 2-3 سے شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ 2022ء گروپ ایچ کے دوسرے میچ میں گھانا نے جنوبی کورین ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

قطر کے الریاں سٹیڈیم کھیلے گئے میچ میں گھانا کی جانب سے محمد قدوس نے 2 اور محمد سالیسی نے 1 گول کیا جبکہ جنوبی کوریا کے دونوں گول شوگیوسنگ نے کیے۔

گروپ ایچ میں پرتگال کی ٹیم نے ایک میچ کھیلا ہے اور اس کے 3 پوائنٹس ہیں جبکہ گھانا کے بھی 3 پوائنٹس ہیں لیکن اس کے میچز کی تعداد 2 ہوچکی ہے۔جنوبی کوریا اس گروپ میں 2 میچز کھیل چکا ہے، جس میں ایک اُس نے ڈرا کیا، ایک میں شکست ہوئی ہے۔

گروپ کی صورتحال کو مزید واضح پرتگال اور یوراگوئے کا اگلا میچ کردے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button