تازہ ترینتحریکخبریں

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی ہے ، فواد چوہدری

 تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی ہے۔

لاہور زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ استعفوں سے ملک بھر میں 567 سیٹیں خالی ہوں گی، سندھ، بلوچستان میں ہمارے اراکین اسمبلی استعفے جمع کروائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آئینی طور پر پنجاب اور کے پی میں 90 روز میں انتخابات کروانا ہوں گے، سپیکر قومی اسمبلی کو بھی پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کا کہا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے جمعے کو  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button