تازہ ترینجرم کہانیخبریں

موٹروے فراڈ کیس : اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے کروڑوں روپے برآمد ہو گئے

مٹیاری موٹروے فراڈ کیس میں اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے 42 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے۔

اینٹی کرپشن سندھ نے ملزم سابق ڈپٹی کمشنر عدنان رشید کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد میں کارروائی کی جہاں سے 42 کروڑ روپے کی رقم برآمد کی گئی۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنرسعید آباد منصورعباسی کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی موٹر وے تعمیر پراجیکٹ کا لینڈ ایکوزیشن افسر بھی ہے۔

واضح رہے کہ موٹر وے پراجیکٹ میں مٹیاری ضلع میں تاحال 2 ارب 17 کروڑ کے غبن کا تعین ہوا ہے اور ڈپٹی کمشنرمٹیاری عدنان رشید کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button