تازہ ترینتحریکخبریں

سپریم کوٹ بتائے ، کیا آرٹیکل 14 طاقتور ریاستی حکام کیلئے ہی قابلِ اطلاق رہے گا ؟ عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کے حق میں ایک بار پھر آواز اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ سے سوال پوچھا ہے کہ ؟ کیا دستور کا آرٹیکل 14 اعلیٰ اور طاقتور ریاستی حکام کے لیے ہی قابلِ اطلاق رہےگا؟

سوشل میڈیا بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ دستور کا آرٹیکل 14 ”شرفِ انسانی کو قابلِ حرمت“ قرار دیتا ہے ، سپریم کورٹ سے سوال ہے دستور کے اس آرٹیکل کا اطلاق محض طاقتور تک محدود ہے ؟ باقی سب کے لیے تو شرفِ انسانی جیسے بنیادی حق کو بھی تحفظ حاصل نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ‏سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کیا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، اعظم سواتی کی اہلیہ کو ایک نازیبا ویڈیو بھجوا کر ان کی تذلیل کی گئی ، ہفتوں تک وہ سپریم کورٹ سے انصاف کے منتظر رہے مگر کوششیں بےسود رہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا قابلِ فہم غصے اور مایوسی میں وہ ‏ردِعمل دیتے ہیں تو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، ملک بھر میں ان کے خلاف کم و بیش 15 پرچے کاٹ دیے جاتے ہیں، اپنے معزز ججز سے میں پھر سے پوچھتا ہوں کہ اس سب میں انصاف کدھر ہے ؟ کیا دستور کا آرٹیکل 14 اعلیٰ اور طاقتور ریاستی حکام کے لیے ہی قابلِ اطلاق رہےگا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button